نوجوانوں کے نام جو قوم کے مستقبل کے محافظ ہیں
رہنمائے زندگی
جلد اول
تخلیق کائنات و ارتقاء انسان
مصنف
ملک زوار حسین
اظہار سنز 19۔ اردو بازار لاہور
مطبع: اظہار سنز پرنٹرز ریٹی گن رود لاہور
طابع: سید اظہار الحسن رضوی
ناشر: سید محمد علی انجم رضوی
تعاون خصوصی: اظہار ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف پاکستان لاہور
ملک زوار حسین
پیدائش: 1927، وزیر آباد(گوجرانوالہ)
1946 ایف۔ ایس۔سی، مرے کالج سیالکوٹ
1950 وٹرنری کی آنرز ڈگری، وٹرنری کالج پنجاب یونیورسٹی میں اول پوزیشن(اب یہ کالج خود ایک یونیورسٹی ہے)
فروری 1951 سرکاری سروس کا آغاز، وٹرنری ڈاکٹر، راولپنڈی ڈویژن پاکستان
جولائی 1951 میں ٹی۔ڈی۔اے(تھل ڈویلوپمنٹ اتھارٹی) رکھ غلاماں کلور کوٹ میانوالی پاکستان میں واقع بین الاقوامی لائیو سٹاک فارم
اور 1958 سے 1960 تک اسی فارم کے ڈائریکٹر
ان دس سالوں میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی اعلیٰ تعلیم کی درس گاہوں میں فنی مہارت حاصل کرنے کا موقع پایا
1963 ریڈنگ یونیورسٹی انگلینڈ(یو۔کے) سے ایم۔ اسی۔سی کی ڈگری حاصل کی
پاکستان میں مختلف فارمز پر انچارج کی حیثیت سے خدمات
نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شوز میں 200 سے زائد انعامات کا حصول
مزید اعلیٰ مہارت کے لیے 1969 میں افغانستان، روس، وسط ایشیائی ریاستوں میں بین الاقوامی سیمینار میں شرکت
1971 عیسوی سے 1973 تک پنجاب سول سیکریٹریٹ میں فنی خدمات
1973 کے وسط سے 1987 تک اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ادارہ ایف۔اے۔او کے ساتھ منسلک ہوئے۔ جہاں پر ایران وفجی میں بحیثیت لائیو سٹاک آفیسر اور بعد میں ریجنل کو آرڈینیٹر، بحرالکاہل کے مختلف جزائر میں خدمات
اور فروری 1987 میں سروس سے ریٹائرمنٹ
2004 میں یونیورسٹی آف ویٹرنری سائنسز کی انتظامیہ نے مصنف کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایواارڈ دیا
اور لائیو سٹاک پروڈکشن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بہادر نگر اوکاڑہ نے بیسٹ سپرنٹنڈنٹ ایوارڈ دیا
1995 تک کی تصویر کتاب میں موجود ہے(مع پوتے پوتیاں)
بقول مصنف بحرالکاہل کے کسی جزیرے میں اپنے تجربات کو قوم کے لیے وقف کرنے کا خیال آیا
جو پانچ جلدوں کی کتاب بن گیا
جو 2005 میں چھپی
یہ کتاب میں نے (ہندی پڑھنے آتے جاتے) ناصر باغ کے فٹ پاتھ بمقابل گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے ایک پرانی کتب بیچنے والے سے خریدی۔ ابھی تک میرے پاس ہے۔ اس میں تخلیق کائنات،پروٹوپلازم،نظریہ ارتقاء،اسلامی نظریہ تخلیق،انسان اس جیسے موضوعات پر جو مواد ڈاکٹر ملک زوار حسین کی فکر کے مطابق ملا۔ اسے کمپوز کروا لیا۔ اور استفادہ عام کے لیے پیش خدمت کرنے کا ارادہ ہے ان شاءاللہ