اتوار، 25 نومبر، 2012

تخلیق زندگی 01

تخلیق زندگی 
سائنسی تحقیقات کی بنا پر کرہ ارض آغاز سے آج تک مختلف مراحل سے گزرا ہے ا ن کا مختصر جائزہ پچھلے باب میں پیش کرنے کے بعد اب ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ زندگی کیا ہے ؟ہماری دنیا میں زندگی کا آغاز کیسے ہوا؟ اختتام کیسے متوقع ہے ؟ کن کن مراحل سے زندہ چیزیں گزر کر موجود ہ شکل میں ہمارے سامنے آئیں؟ کیا ان کا کوئی خالق ہے ؟ اور یہ زندگی صرف ہمارے کرہ ارض پر کیوں اور دوسرے نظام شمسی کے نزدیکی سیاروں پر کیوں نہیں ؟
ایک شاعر نے زندگی اور موت کے متعلق کچھ یوں لکھا ہے 
زندگی کیا ہے ؟ عناصر میں ظہور ترتیب 
موت کیا ہے ؟ انہی اجزا کا پریشان ہو نا 
یہ بات تو اب مسلمہ ہے کہ مادے اور توانائی کی تخلیق کے بعد سے ان دونوں کا تبادلہ مسلسل جاری ہے ۔ توانائی اپنی شکل بدل کر مادے کا روپ دھارتی ہے اور مادے میں فنائیت بر پا ہو کر توانائی کا باعث بنتی ہے ۔ مادہ ٹھو س سے مائع اور مائع سے گیس بن جاتا ہے ۔ توانائی حرکی توانائی میں ڈھل جاتی ہے۔ پس جسے عام لو گ فنا ، مو ت یا اختتام کہتے ہیں وہ تبادلہ یا ٹرا نسفر ہے ۔ 
دنیا میں خشکی پر اور سمندروں میں لاکھوں مختلف اقسام کے پودے اورجانور پائے جاتے ہیں زندگی زمین پر کیسے اور کب شروع ہوئی ، انسانی ذہن میں یہ پیدا ہونے والا سوال ایک بہت ہی گہرا راز ہے جس کی حقیقت تا حال انسان پر پوری طرح نہیں کھل سکی ۔
Research

رہنمائے زندگی۔ جلد اول ۔ تخلیق کائنات و ارتقاء انسان ملک زوار حسین