اتوار، 22 دسمبر، 2013

مفتی عبدالقیوم ہزاروی رحمۃ اللہ علیہ

عبدالقیوم ایک بہت عظیم مفتئ اسلام تھے۔ آپ نے جامعہ نظامیہ رضویہ شیخوپورہ کی بنیا رکھی۔ اور کئی ایک کتب لکھیں۔ ان کا پورا نام محمد عبدالقیوم قادری ہزاروی تھا۔ محمد عبدالقیوم ہزاروی ایک عظیم مفتیِ اسلام تھے۔ وہ جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور کے مہتمم اور جامعہ نظامیہ رضویہ شیخوپورہ کے مہتمم و بانی تھے۔
مفتی عبدالقیوم ہزاروی
مکمل ناممحمد عبدالقیوم قادری ہزاروی
پیدائش28 دسمبر، 1933ء
میراہ اپر تناول مانسہرہ ہزارہ ڈویژن پاکستان
وفات26 اگست، 2003ء
لاہور
عہدجدید دور
علاقہلاہور
مکتبہ فکراہلسنت والجماعت (بریلوی - حنفی)
شعبہ عملقرآن، حدیث، فقہ،تاریخ، فتاویٰ نویسی،تدریس
افکار و نظریاتعظمتِ محمد مصطفی کی پاسبانی، علم و عمل سے
شہریتپاکستانی
تصانیفتاریخ نجد و حجاز
مؤثر شخصیاتابو حنیفہRAHMAT.PNG ، احمد رضا خان، محمد اقبال، محمد سردار احمد قادری
متاثر شخصیاتمحمد ارشد القادری، محمد خان قادری، محمد عبدالحکیم شرف قادری
اہلسنت و جماعت سنی بریلوی تحریک
امام اہل سنت مولانا احمد رضا خان قادری کا مزار
اہم شخصیات
فضل حق خیر آبادی · سید کفایت علی کافی
احمد رضا خان
نعیم الدین مراد آبادی ·
 عبد العلیم صدیقی
مصطفی رضا خان ·
 مفتی احمد یار خاں نعیمی
مفتی غلام جان قادری ·
 یار محمد بندیالوی
ارشد القادری ·
 احمد سعید کاظمی
مولانا شاہ احمد نورانی ·
 محمد اختر رضا خان قادری
محمد عبدالحکیم شرف قادری ·
 ابو البرکات احمد
سرفراز احمد نعیمی شہید ·
 عبدالقیوم ہزاروی
فیض احمد اویسی ·
 محمد ارشد القادری
اشرف آصف جلالی ·
 حامد رضا خان
قاری سید صداقت علی ·
 محمد الیاس قادری
محمد شفیع اوکاڑوی ·
 کوکب نورانی اوکاڑوی
محمد خان قادری ·
 مفتی منیب الرحمان
اہم ادارے
تحریکیں
بچپن
ان کا بچپن جڑانوالہ ضلع فیصل آباد میں ان کے والد مولانا حمید اللہ ہزاروی کے زیر سایہ گزرا۔ انہی سے قرآن پڑھنا سیکھا۔

سلسلہ تعلیم

انہوں نے دارالعلوم حزب الاحناف لاہور اور جامعہ رضویہ مظہر الاسلام فیصل آباد سے مولانا محمد سردار احمد قادری سے تعلیم حاصل کی۔ 1965ء میں حزب الاحناف سے دستار فضیلت حاصل کی۔

اعلیٰ تعلیم

مولانا محمد سردار احمد قادری ہی سے علم حدیث کا دورہ کیا۔

معلمین

آپ کے معلمین میں مولانا محمد سردار احمد قادری، سید انور شاہ، مفتی عبداللہ اشرفی برکاتی ، اور مفتی غلام رسول رضوی کے نام سر فہرست ہیں۔


بیعت

مولانا محمد سردار احمد قادری ہی آپ کے پیر و مُرشِد ہیں۔ آپ سلسلہ عالیہ قادریہ میں ان سے بیعت ہوئے۔

تصانیف

بہت سی کتابوں کے مصنف تھے۔ "تاریخ نجد و حجاز" آپ کی معرکۃ الآ راء تصنیف ہے۔

تنظیم

تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان (بورڈ)، رَضا فاؤنڈیشن، کے بانی تھے۔ اور جماعت اہل سنت کی سپریم کونسل ،رویت ہلال کمیٹی اور زکوٰۃ کمیٹی کے ممبر رہے۔ تنظیم المدارس (اہل سنت) پاکستان کے بلامقابلہ ناظم منتخب ہوئے اور تاحیات اس عہدہ پر فائز رہے۔

نشر و اشاعت

فتاویٰ رضویہ کا اردو ترجمہ کروانا اور طبع کروانا آپ کا عظیم کارنامہ ہے۔

شاگرد

محمد عبدالحکیم شرف قادریمحمد ارشد القادری اور محمد خان قادری جیسے جید علماء کے علاوہ آپ کے ہزاروں تلمیذ تھے۔

وفات

مفتی عبدالقیوم ہزاروی قادری 26 اگست، 2003ء کو فوت ہو گئے۔

جنازہ

آپ کی نماز جنازہ عتیق سٹیڈیم لاہور میں 27 اگست، 2003ء کو مولانا شاہ احمد نورانی نے پڑھائی۔

مزار

ان کا مزار جامعہ نظامیہ رضویہ شیخوپورہ میں مسجد کے باہر جنوبی طرف موجود ہے۔

نوٹ: آپ کو مفتی اعظم پاکستان کا لقب بھی حاصل ہے اور آپ کے استاد و مرشد مولانا سردار احمد قادری رحمۃ اللہ کو محدث اعظم پاکستان کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔
اردو وکیپیڈیا پر میں نے یہ مضمون لکھا تھا اب میرے اپنے بلاگ میں پیش کر رہا ہوں اس میں موجود لنکس (روابط) وکیپیڈیا والے ہی ہیں۔ عبدالرزاق قادری

بیرونی روابط

2 تبصرے:

  1. معلوماتی تحریر کیلئے جزاک اللہ

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. مولانا شاہ احمد نورانی کا آخری اور پہلا دیدار
      http://afkaremuslim.blogspot.com/2012/12/blog-post_22.html
      مندرجہ بالا تحریر والے مظاہرے میں حضرت مفتی صاحب بھی موجود تھے، اس کے بعد میں ان کے چہلم کی تقریب میں گیا تھا شیخوپورہ والے جامعہ میں

      حذف کریں