بدھ، 21 اکتوبر، 2015

استاد کے بارے میں، ایک طالبہ کے تاثرات

ہمارے طلبہ میں سے  ایک ہونہار طالبہ کا نام یاسمین ہے اس نے اپنے استاد کے بارے میں اپنے تاثرات پیش کئے ہیں، یاسمین کی مطالعاتی رپورٹ جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں۔ اس نے مندرجہ ذیل پیراگراف لکھا ہے:-
عبدالرزاق قادری، عربی (قرآن) کے اسباق کے لئے میرا استاد ہے۔ میں اُس کی ایک استاد کے طور پر عزت کرتی ہوں کیونکہ اس کا طریقہء تدریس قابلِ فہم  اور ساتھ ساتھ، غیر ضروری  تشریح سے مبرا ہے۔ یہ انداز مجھے مناسب طریقے سے ان اسباق کی تشریح کرنے کی اجازت دیتا ہے اس سے نئے سوالات ابھرتے ہیں جن کی مدد سے میں مستقبل میں زیادہ علم سیکھ سکتی ہوں۔ قرآن کے بہت سے پہلوؤں پر اور اسلام کے بارے میں اُس کی تعلیمات کافی دلچسپ ہیں جو مجھے عربی جملوں اور اسلام میں علامتی واقعات کے سمجھنے میں گہری مہذب بصیرت دیتی ہیں۔ وہ ایک اچھا استاد ہے اور مخصوص معلومات کی وضاحت اور ترجمانی مناسب طریقے سے کرتا ہے۔ عربی گرائمر پر اُس کے اضافی اسباق بہت مفید ہیں۔ ان اسباق کے ساتھ، میں اب  مخصوص  آوازوں کو ادا کرنے اور روانی سے قرآن مجید پڑھنے کے قابل ہوں۔ مجموعی طور پر، استاد عبدُل نے قرآن کو سیکھنے میں میری بہت مدد کی ہے، جو کہ  ایک ایسی سعادت ہے جسے میں بہت جلد حاصل کر لینے کی امید کرتی ہوں۔
یاسمین، آسٹریلیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں