گزشتہ رات (28 مئی، 2015) نو بجے جامعہ اسلامیہ رضویہ لاہور ، رچنا ٹاؤن فیروزوالہ شاہدرہ پاکستان میں "محفلِ شان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم" منعقد کی گئی۔
پہلی نشست کے لئے غلام یاسین قادری نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دئیے۔ انہوں نے قرآن پاک کی تلاوت کے لئے کسی قاری صاحب کو دعوت دی اور اس کے بعد نعت لئے کسی کے لئے ایک اور ساتھی کو بلایا۔ یاسین نے بھی ایک منقبت پڑھی۔دوسری نشست کے لئے قاری وقار نورانی نے تلاوتِ کلامِ مجید فرمائی۔ پھر جناب مظہر اقبال قادری کا بیان شروع ہوا۔ اسی اثناء میں مہمانانِ گرامی جامع مسجد نصرتِ مدینہ میں داخل ہوئے تو مظہر صاحب نے جلدی سے اپنی تقریر کو مکمل کیا۔ پھر پروفیسر مفتی احمد رضا قادری مائیک پر آئے اور انہوں نے مہمانوں کو محفل میں خوش آمدید کہا۔ معزز مہمانوں کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔
1۔ علامہ نور المصطفی رضوی
2۔ جناب مرغوب احمد ہمدانی
3۔ علامہ غلام مرتضی شازی
اس کے بعد احمد رضا قادری نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سنبھالے انہوں نے محفل میں نعت پڑھنے کے لئے صاحبزادہ عاکف قادری کو دعوت دی۔ انہوں نے تین نعتیں پڑھیں ان میں سے دو امام حسن رضا خان کے کلام میں سے تھیں۔ اس کے بعد علامہ غلام مرتضیٰ شازی نے چند منٹ کے لئے اپنے خیالات کا اظہار فرمایا۔ پھر مفتی اعظم پاکستان علامہ محمد ارشدالقادری نے مختصر وقت میں اپنے قلبی جذبات حاضرین کے سامنے رکھے۔احمد رضا پھر مائیک پر آئے اور نعت پڑھنے کے لئے جناب مرغوب احمد ہمدانی کو دعوت دی۔ انہوں نے (1980ء کے دور بارے میں) ماضی حوالے سے کچھ یادیں بیان کیں۔ پھر نعت کا آغاز کیا انہوں نےکئی ایک نعتیں پڑھیں۔ ان میں سے چار نعتیں امام احمد رضا خان کے کلام میں سے تھیں۔
آخری تقریر علامہ نور المصطفی رضوی کی تھی۔ انہوں نے کہا نبی پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان بیان کی۔ ا ن کا خطاب تقریباً رات ڈیڑھ بجے تک جاری رہا۔ پھر کھڑے ہو کر سلامِ رضا پڑھا گیا آخر میں علامہ نورالمصطفیٰ رضوی نے دعا مانگی اور محفل اپنے اختتام کو پہنچی۔پروگرام 29 مئی 2015 کو 1:37 بجے صبح ختم ہوا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں