منگل، 13 جنوری، 2015

مناجات مقبول

اے اللہ
ہم عاجز بندے تیری پاکی بیان کرتے ہیں۔اور تیرے  آگے ہاتھ پھیلاتے ہیں۔ ہمارے دلوں کو اخلاص کے ساتھ اپنے دین کی طرف پھیر دے۔ ہمارے صغیرہ اور کبیرہ گناہوں کو معاف فرما دے۔ ہم کو پکا اور سچا مسلمان بنا دے
ہماری مشکلات کو حل فرما
ہم کو اسلام پر استقامت نصیب فرما
ہم سے راضی ہوجا ہم کو شیطان اور نفس کے شر سے بچا
ایمان کے ساتھ خاتمہ کیجئے
ہمارے قدموں کو صراط مستقیم پر قائم رہنے والا بنا دے
اپنی رضا پر راضی رہنے کی توفیق دے
اپنی خاص رحمت نازل فرما اور اپنے قہر اور غضب سے بچا لے
قیامت کی رسوائی سے بچا لینا
اپنے عرش کے سائے میں جگہ عنایت فرمانا۔ قیامت کے روز اپنا دیدار نصیب فرمانا
کُل امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حشر کی رسوائی سے پناہ عنایت فرما، اسلام کا بول بالا فرما۔ اسلام کا جھنڈا بلند فرما۔
تمام مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار فرما دے۔ اسلام کی حفاظت فرما
قبر کے اندھیرے اور عذاب سے بچا اور منکر نکیر کے سوالات کے وقت ہماری مدد فرما
ہمارا نامہء اعمال ہمارے دائیں ہاتھ میں دینا
ہمیں حلال روزی نصیب فرما۔ ہمارے کاروبار میں اپنی رحمت سے برکت اور ترقی عطا فرما۔
ہمیں اخلاص نصیب فرما۔ ہمارے دِلوں میں حسد بغض اور کینہ دور فرما۔ ہم کو دجال کے فتنے اور موت کی سختی سے، قبر کے عذاب سے اور قیامت کی گرمی سے، جہنم کی آگ سے محفوظ فرما
پُل صراط کا راستہ آسان کردے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرما
تنگدستی و خوف گھبراہٹ اور قرض کے بوجھ کو دور فرما
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے طریقے ہم کو سکھا دے اور ان کے پیارے صحابہ کے عملوں کی جِلا ہمارے ہر کام میں پیدا کر دے
ہمارے بچوں کو علمِ دین کی دولت سے سرفراز فرما اور نیک و صالح بنا دے
ہم گناہوں کے بوجھ سے دبے ہوئے ہیں صرف تیری رحمت کا آسرا ہے تو ہم کو اپنی رحمت سے بخش دے
اے غفور الرحیم! ہمارے گناہوں کو معاف فرما ہم گناہوں سے توبہ کرتے ہیں تو ہماری خطاؤں کو معاف فرما
ہم گناہوں سے شرمندہ ہیں
جو گناہ جان کر کیے یا جو انجانے میں ہوئے سب کو معاف فرما
ہمارے مَردوں اور عورتوں کو نماز کا پاپند بنادے
ہماری عبادتوں کو قبول فرما
سب مسلمانوں کو نیک بنا دے
ہم کو ہر قسم کی بد اخلاقی سے بچا دے
آخرت میں تیرا دیدار نصیب ہو
اسلام کا بول بالا ہو۔مسلمانوں کی تمام مشکلیں حل فرما اور ہماری ہر مشکل آسان فرما دے
ہمیں چَین اور راحت عطا فرما
مسلمانوں کو دین و دنیا میں عزت عطا فرما۔
بیماروں کو شِفا عطا فرما۔ کمزوروں کو طاقت عطا فرما
بچھڑوں کو مِلا دے اور روٹھوں کو منا دے۔
ہماری تمام جائز دلی تمناؤں کو پورا فرما دے مسلمانوں کو پردیس میں چَین اور سلامتی عطا فرما۔
تنگدستوں کی تنگدستی دور فرما دے۔
جو بے اولاد ہیں ان کو اولاد عطا فرما اور ہماری اولاد اور اُن کی نسل سے جو ان کے بعد ہیں سب کو نیک کیجئے۔
ہمارے مُردوں کی مغفرت فرما اُن کی قبروں میں رحمت نازل فرما۔ ان کی قبروں کو ٹھنڈا کر، اُن کے درجات بلند فرما۔
اپنے کُل مسلمانوں کو پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب فرما۔
آخرت میں دیدار نصیب ہو۔
ہمیں اچھی صحت دے تاکہ ہم تیری عبادت کر سکیں
مرتے وقت کلمہ شریف نصیب فرما اور ہماری دعاؤں کو قبول فرما۔
آمین ثم آمین


مجھے کسی نے کمپوز کرنے کیلئے دی تھی۔ مَیں اسے آپ تک پہنچانا اپنے لیے باعث سعادت سمجھتا ہوں۔ عبدالرزاق قادری

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں