میں موبائل پر اپنے دوستوں کو اس طرح کے پیغامات بھیجتا ہوں، کمپیوٹر پر مجھے میرے میسیجز حسیب بھیجتا ہے حسیب نذیر گل کے شکریے کے ساتھ۔
مجھے پرائیوٹ سکول پڑھنے سے نفرت تھی مجھے وہاں پڑھنا پڑا مجھے میٹرک آرٹس کےساتھ کرنے سے نفرت تھی یہ بھی کرنا پڑا مجھے لاہور آنے سے از حد نفرت تھی لیکن زندگی کا بیشتر حصہ یہاں گزرا مجھے کرائے کے مکان میں رہنا ناپسند تھا رہنا پڑا ہندی سے نفرت کے باوجود میں نے خود سیکھی نوکری کرنے سے نفرت تھی سو وہ کرنا پڑی مطالعہ مشکل لگتا ہے لیکن میرا مشغلہ یہی ہے لکھنے سے میری جان جاتی تھی لیکن میں لکھاری بنا۔ مجھے خوش لباس ہونے کا شوق تھا جبکہ آپ کے سامنے ہوں خوش خوراک ہونے کا شوق تھا اور حال آپ کے سامنے ہے لمبے چوڑے قد کا شوق تھا سو آپ کو پتہ ہے
ہر بحث جیتنے کا شوق تھا لیکن دھیمے لہجے کا شور مچاتا ہوں لوئر مڈل کلاس سے تعلق تھا اور امیر ہونے کا کوئی شوق نہیں شکل سے مذہبی لگتا ہوں اور ذہن ہے بھی مذہبی لیکن شوق کچھ اور تھے مجھے فطری مظاہر سے پیار تھا لیکن شہر کے پتھروں میں قید ہوں مجھے جہاز کا شوق تھا لیکن صرف بس نصیب ہوئی مجھے گفت و شنید کا شوق تھا لیکن کوئی مجھے منہ نہیں لگاتا میں پریشان رہتا تھا اب لوگوں کو خوش رکھنا چاہتا ہوں مجھے جدت کا شوق تھا لیکن قدامت پسند ہوں مجھے معاشرت کے مطالعے کا شوق ہے لیکن وسائل نہیں مجھے یونیورسٹی ٹاپ کرنے کا شوق ہے اور ہربار فیل ہوجاتا ہوں لیکن میں خوش ہوں اور خوشیاں بانٹنا چاہتا ہوں میں جذباتی ہوں لیکن جذبے دینا چاہتا ہوں میں پسا ہوا ہوں لیکن اب جینا چاہتا ہوں آپ دوستوں کو یاد ہوگا میں نے کئی بار پوچھا کہ ایک مثالی زندگی کیا ہے اب میں آپ کو بتاتا ہوں زندگی کیا ہے بھوکے کو کھانا کھلانے کا نام زندگی ہے دکھ درد میں شریک ہونے کا نام زندگی ہے کچھ اچھا کرنے اور دینے کا نام زندگی ہے صبر حوصلہ اور برداشت کا نام زندگی ہے جوش میں ہوش اور دیوانگی میں فرزانگی کا نام زندگی ہے یاد رکھیں کوئی کام مشکل نہیں ہوتا اگر اسے آسان تصور کرلیا جائے لوگوں کی پرواہ نہ کرنے کا نام زندگی ہے بڑے بڑے سپنے بننے کا نام زندگی ہے دل کی آواز سننے کا نام زندگی ہے بلکہ یوں کہہ لیں شوق پالنے کا نام زندگی ہے محنت کرنے کا نام زندگی ہے قوت فیصلہ اور قوت ارادی کا نام زندگی ہے خوش اخلاقی کا نام زندگی ہے زندہ دلی کا نام زندگی ہے اہداف کو پورا کرنے کا نام زندگی ہے خواہشات پورا کرنے کا نام زندگی نہیں ہے رونا رونے کا نام زندگی نہیں ہے ماضی کو کریدنے کا نام زندگی نہیں ہے اپنی حسرتوں کے جنازے کا ماتم کرنے کا نام زندگی نہیں ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں