قارئین!جیسا کہ بہت سے احباب کے علم میں ہوگا کہ میں گزشتہ دو ایک سالوں سے یہ بلاگ لکھ رہا ہوں۔ اس میں بعض تحریریں میری اپنی لکھی ہوئی ہیں اور کچھ آرٹیکل میں نے کتابوں سے یا انٹرنیٹ کی دیگر ویب سائٹس سے لیے ۔ ان سب کے نشر کرنے کے پس منظر میں اسلام اور مسلمانوں سے محبت کا جذبہ کارفرما ہے چونکہ مجھے امت مسلمہ کی بھلائی مقصود ہے لہٰذا میں ایک مسلمان ہونے کے ناطے میں نے اسلامی معلومات خصوصاً مسلمان مشاہیر کی سوانح حیات تلاش کرکے عوام الناس کے سامنے رکھنے کو اپنے کام کا ایک شعبہ بنایا ہے اسی فکر کو لے کر اردو وکیپیڈیا پر چند سوانح عمریاں کتابوں سے دیکھ کر لکھیں اور دیگر انٹرنیٹ یا اخبارات کے ذرائع سے تلاش کرکے لکھیں اب ان سب کو تھوڑی سی بہتری کے ساتھ اپنے بلاگ پر پیش کرنے کا ارادہ ہے دعا فرمائیں کہ میں اپنے اس مقصد میں کامیاب ہوجاؤں جیسے جیسے یہ تحریریں بلاگ میں شامل کرتا جاؤں گا ارادہ ہے کہ ان کا لنک اس تحریر کے نیچے دیتا جاؤں اس کام کی غرض و غایت امت مسلمہ کی نئی نسل کو اپنے نیک سیرت بزرگوں سے متعارف کرانا ہے۔ یہ لوگ اللہ عز وجل کے مخلص بندے تھے اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غلام تھے۔
جزاک اللہ
جواب دیںحذف کریںویلکم
حذف کریں