یہ تصویر سوشل میڈیا پر دوسری بار اپلوڈ کی جا رہی ہے، کیونکہ یہ محض ایک تصویر نہیں ہے اسے 22 مارچ 2015ء کے روز بنایا گیا بائیں جانب نمبر 1 دائرے والے سر نعیم قیصر، درمیانی دوسرے دائرے میں عبدالرزاق اور نیچے تیسرے دائرے میں نوید ہے۔ سن 2005ء کے دسمبر اور 2006ء کے جنوری میں مُجھے سر نعیم نے دسویں جماعت کی ریاضی کے کچھ بنیادی کُلیے سمجھائے (حالانکہ نویں جماعت کی ریاضی کو بھی میں 44/75 کی نسبت سے پاس کرچکا تھا لیکن اُس کا زیادہ انحصار یاداشت پر تھا، البتہ اُس میں مثلث شاید میں درست کھینچ آیا تھا اور اس کا عمل بھی صحیح لکھا تھا ضلع وہاڑی کے اڈا غلام حُسین کے اُستاد ساجد صاحب نے جیومیٹری کے نقشے کھینچنا سکھا دئیے تھے)، گیارھویں جماعت سے میں نے ریاضی نہ پڑھی لیکن کُلیے یاد رکھے۔ بی اے کے بعد نوید کو سن 2010ء میں ریاضی کے بنیادی تصورات سکھا دئیے تب وہ ساتویں جماعت کا طالبعلم تھا، وہاں اس کے ساتھ میں نے ایک اور انداز اپنایا کہ جو سبق اگلے روز سکول میں متوقع ہوتا وہ سمجھا کر بھیج دیتا نوید نے اپنی کلاس میں ہاتھ کھڑا کرنا شروع کر دیا کیونکہ کل کا سیکھا ہوا سبق آج سکول میں اُس کے لیے دوہرائی کی حیثیت رکھتا تھا یوں اس کا اعتماد بلند ہوتا چلا گیا، آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت میں بھی وہ اسی ریاضی کے اعتماد کے ذریعے آگے بڑھتا چلا گیا انگریزی بھی ہلکی پھلکی میں نے سکھائی تھی وہ بھی کام آگئی اور سائنس مضامین کو وہ خود محنت کرکے پاس کرتا گیا۔
گیارھویں کے لیے میں نے اُسے شرقپور میں واقع پنجاب کالج میں سر نعیم کے پاس بھیجا لیکن وہ لاہور میں پنجاب کالج کی مرکزی شاخ میں داخل ہوگیا، وہاں زیادہ فیس نوید کے والدین نے جُوں تُوں کرکے بھر لی لیکن وہ شام کی شفٹ میں پڑھتا رہا شام کو جوائن کرنے کی وجہ بھی فیس کی کمی تھی، بہرحال جب وہ تیرھویں چودھویں جماعت کے لیے پنجاب کالج میں گیا تو میرے جیسے ”عقلمندوں“ کی نظر میں یہ فضول خرچی تھی لیکن آج وہ چودھویں جماعت کا طالب علم ہے بی۔ایس۔سی ڈبل میتھ اس کا میدان ہے، آپ میں سے اکثر کو یاد ہوگا کہ دسویں جماعت میں طلباء کہتے نظر آتے ہیں کہ کیا ریاضی کے بغیر میٹرک ممکن نہیں ہے؟ یا وہ کہتے ہیں کہ جس نے ریاضی بنائی تھی وہ میرے سامنے آئے تو میں اُسے۔۔۔۔۔۔
لیکن آج ریاضی نوید کی ذات کا حصہ بن چُکی ہے اور وہ اس سے لطف اندوز ہوتا ہے مسلسل کئی گھنٹے بیٹھ رہنا اور لکھتے رہنا اس کا مشغلہ بن چکا ہے
پھر اچانک کہانی میں ایک نیا موڑ آتا ہے
نوید کا ایک ہم جماعت اور دوست اپنے والد سے کہتا ہے
کہ
اباجی! نوید کو میرا ٹیوٹر مقرر کر دیں، مُجھے اُسی سے ریاضی سمجھنا ہے
آج الحمداللہ! وہ ننھا پودا شجرِ بارآور بن چکا ہے اور اپنا سبق ہی اپنے ہم جماعت کو پڑھا کر اپنی بوڑھی ماں کی بھری ہوئی فیس واپس کما کر لا رہا ہے۔
اس کامیابی کا کریڈٹ نوید کے پختہ یقین، محنت، سچی لگن، اس کی والدہ کی نگہبانی کو جاتا ہے
اور سر نعیم قیصر کی ذات کے لیے ”شکریہ“ ایک چھوٹا لفظ ہے۔
٭نوید اینجلز اکیڈمی راوی روڈ میں نعیم صاحب کا ڈائریکٹ شاگرد بھی رہ چکا ہے:)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں