مسلمان والدین کی یہ ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کواچھا مسلمان بنانے کے لئے قرآن کی تلاوت، تجوید کے قوانین، تفسیر، اور حدیث پاک کے مستند اسلامی علوم سے آراستہ کریں۔ غیر مسلم ریاستوں میں اس طرح کے مذہبی علم کا اچھا ذریعہ تلاش کرنا مشکل ہے۔ لہذا، آن لائن قرآن مجید پڑھنا/پڑھانا اس کے لئے سب سے زیادہ آسان طریقہ بن گیا ہے۔ ای لرننگ ہولی قرآن اسلامی قواعد کے مطابق زندگی بسر کرنے کے آپ کے بچوں، بالغوں اور نئے مسلمانوں کے لئے بہتر تعلیم کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ اب کسی بھی ملک میں کسی بھی عمر کے طالب علم اپنے شیڈول اور ٹائم ٹیبل میں قرآن پڑھنا سیکھ سکتے ہیں۔ والدین اب اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے بچوں کو قرآن مجید سیکھتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔
· ہم نے مسلمان بھائیوں کی روز مرہ زندگی میں قرآن کی تلاوت کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اس کو ایک باقاعدہ عادت بنانے کے لئے اورمسلمانوں کی حوصلہ افزائی اور درس و تدریس کے لیے ، قابل فخر بہترین حافظ قرآن اساتذہ کی خدمات حاصل کی ہیں۔
· صرف یہی نہیں، ہمارے آن لائن قرآن ٹیوٹر صحیح طریقے سے قرآن مجید مہارت کے ساتھ طالب علموں کو سکھانے کےساتھ ساتھ، درست تلاوت مناسب تلفظ اور آداب کے ساتھ ، بلکہ اس کے حقیقی معنی کو سمجھانےکے لئے، حفظ قرآن، حدیث، نماز، دعائیں اور کلمے یاد کروانے اور طالب علموں کی استعداد بڑھانے کے اہل ہیں۔
· آپ اپنا گھر چھوڑے بغیر صرف کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر ایسا کر سکتے ہیں۔
· ٹیوٹر اور طالب علم ایک دوسرے سے بات کر سکتے ہیں اور کلاس کے دوران ایک ہی کمپیوٹرسکرین پرسبق دیکھ سکتے ہیں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں