جسٹس (ر) ڈاکٹر منیر احمد مغل لاہور ہائی کورٹ کے سابق
جج ہیں۔ حاجی محمد رمضان کے گھر میں 7 جولائی 1939ء کو پیدا ہونے والے منیر احمد
مغل نے بے شمار کتب لکھیں، پاکستان کی مختلف عدالتوں میں قاضی منصف اور مشیر رہے آج بھی وہ قانونی
علمی اور سماجی حلقوں میں وہ ایک با وقار شخصیت نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے قانونی مشیر
ہیں۔
تعلیم
ڈاکٹر منیر احمد مغل نے ایم۔اے اور ایل ایل بی کے بعد
پی ایچ ڈی سندھ یونیورسٹی، 1980 میں مقالہ (تفسیر مولانا عبیداللہ سندھی-سیکشن
اسلامی ثقافت)لکھ کر کی۔
تجربہ
جسٹس (ر) ڈاکٹر منیر احمد مغل بطور قانون ساز انتظامی مشاورت
میں ایک وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ جو کہ درج ذیل ہے
1. گھوٹکی (سکھر) 04-03-1966 تا 23-12-1968
سول جج اور فرسٹ کلاس مجسٹریٹ رہے۔
2. قانون و پارلیمانی امور کی وزارت، حکومت پاکستان
اسلام آباد میں 23-12-1968 تا 12-03-1973 بطور اسسٹنٹ ڈرافٹسمین تعینات رہے۔
3. جہلم میں 15-03-1973 تا 05-07-1973 سول
جج کے عہدے پر فائز رہے
4. لاہور ہائی کورٹ، لاہور میں 05-07-1975
تا 09-12-1979 بطور ڈپٹی رجسٹرار (قواعد) کام کیا۔
5. اٹک میں 10-12-1979 تا 05-11-1980 ایڈیشنل
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات رہے
6. راولپنڈی میں 13-11-1980 تا 18-05-1981 ایڈیشنل
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر فائز رہے
7. لاہور میں 23-05-1981 تا 04-06- 1985 لاہور
ہائی کورٹ کی معائنہ ٹیم کے رکن رہے
8. لاہور میں 11-06-1985 تا 29-04-1986 ایڈیشنل
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر فائز رہے
9. بھکر میں 05-05-1986 تا 04-08-1987 ڈسٹرکٹ
اینڈ سیشن جج تعینات رہے
10. خوشاب میں 11-08-1987 تا 12-03-1988 ڈسٹرکٹ
اینڈ سیشن جج کے طور پر کام کیا
11. اسلام آباد لاہور بنچ لاہور میں 12-03-1988
تا 12-03-1993 قومی صنعتی تعلقات کمیشن کے رکن رہے
12. لاہور ہائی کورٹ، لاہور میں 13-03-1993 تا
25-07-1993 خصوصی ڈیوٹی پر افسر رہے
13.
حکومت پنجاب، لاہور کے وکیل 26-07-1993 تا
9-12-1996 رہے
14. لاہور میں 10-12-1996 تا 06-07-2001 جج لاہور ہائی کورٹ کے فرائض سر انجام دیئے
15. انتظامی جج انسداد دہشت گردی عدالتوں، 2001
تا 2002 لاہور
16. چیئرمین صوبائی زکوة کونسل، 1999 تا 2002
پنجاب، لاہور
17. چیئرمین، مذہبی مقاصد کمیٹی، 2004 تا 2005
داتا دربار، لاہور
18. قانونی مشیر واپڈا / پیپکو(3-2-2003 تا
10-3-2010) لاہور
لاہور پاکستان 2003 قانون کی پاکستان کالج میں قانون کے
وزیٹنگ پروفیسر رہے،جامعہ پنجاب لاء کالج لاہور میں قانون کی ایسوسی ایٹ وزیٹنگ
پروفیسر رہے، سپیریئر یونیورسٹی لاء کالج لاہور 2003 میں قانون کے وزیٹنگ پروفیسر
رہے۔ اور حکومت پاکستان، اسلام آباد کی اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن بھی رہے
تصانیف
ڈاکٹر منیر احمد مغل کے بہت سے مضامین، تقاریر، کانفرنس
کے کاغذات، تحقیقی مقالات وغیرہ قومی اور بین الاقوامی جرائد، رسائل، اخبارات،
وغیرہ میں اور ان کی کتابوں کی ایک بڑی تعداد شائع ہو چکی ہے۔
حوالہ