اسلام صرف سزائیں دینے اور قتل و غارت کا نام نہیں ہے۔ اور اس کا نام بدنام کرنے والے مسلمان نہیں ہیں دہشت گردی کو جہاد کہنا آج کے دور کے شیطان اور درندہ صفت لوگوں کا کام ہے۔ انسانیت کے دشمنوں کا اسلام تو کجا انسانیت سے کوئی رشتہ نہیں ہے
جمعہ، 22 فروری، 2013
بدھ، 20 فروری، 2013
Wah Challi a bus kamaal jehda naa a Metro by ABDUL RAZZAQ QADRI
Wah! Challi a bus kamaal, jehda naa a Metro
Bhula deway sub safar da haal, jehda naa a Metro
Jay rahi chaldi, tay kroo bhala sub da
Muk jaye ga Janajaal, jehda naa a Metro
2 Minute wich Aaye stop, bus jaway Tapo top
Barri Taiz is di chaal, jehda naa a Metro
Bus chaldi a wich Lahore, is da nahi koi jorr
Data di Nagri da rakhay khayaal, jehda naa a Metro
ABDUL RAZZAQ QADRI
پیر، 18 فروری، 2013
واہ! چلی ہے بس کمال! جس کا نام ہے میٹرو
واہ! چلی ہے بس کمال! جس کا نام ہے میٹرو
بھلا دے جو سب سفر کا حال! جس کا نام ہے میٹرو
اگر رہی چلتی تو کرے گی بھلا سب کا !
چھوٹ جائے گا جنجال! جس کا نام ہے میٹرو
دو منٹ میں آتا ہے اسٹاپ! بس جاتی ہے فاشم فاش
بڑی تیز اس کی چال!جس کا نام ہے میٹرو
بس چلتی ہے بیچ لاہور! اس کا نہیں کوئی جوڑ
داتا کی نگری کا رکھے خیال! جس کا نام ہے میٹرو
فارقلیط رحمانی نے اردومحفل فورم پر پنجابی سے اردو ترجمہ کیا
جمعہ، 15 فروری، 2013
واہ ! چلی اے بس کمال! جیہدا ناں اے میٹرو
بُھلا دیوے سب سفر دا حال! جیہدا ناں اے میٹرو
جے رہی چلدی تے، کرُو بھلا سب دا
مُک جائے گا جنجال، جیہدا ناں اے میٹرو
دو منٹ وچ آئے سٹاپ، بس جاوے ٹاپو ٹاپ
بڑی تیز اِس دی چال! جیہدا ناں اے میٹرو
بس چلدی وچ لہور، اس دا نئیں کوئی جوڑ
داتا دی نگری دا رکھے خیال! جیہدا ناں اے میٹرو
آج 15 فروری 2013 کی شام سوا آٹھ بجے لکھی
عبدالرزاق قادری
عبدالرزاق قادری
Taleem o Tarbiyat Islami News
14 فروری 2013 کی شام جامعہ اسلامیہ رضویہ میں مفتی اعظم پاکستان علامہ مولانا محمد ارشد القادری کی سالگرہ منائی گئی۔ یہ 55ویں سال گرہ تھی۔ مفتی صاحب کی پیدائش کے بارے میں 15 فروری 1958 کی تاریخ مستند ہے۔ لیکن کل ہفتہ وار حلقہ ذکر کی وجہ سے 14 کو ہی منا لی گئی۔
تعلیم و تربیت اسلامی پاکستان
14 اکتوبر 2012 اتوار والے دن جامعہ اسلامیہ رضویہ میں "حرمت رسول اور اس کے تقاضے" کے عنوان سے ایک اجتماع ہوا ہے۔
جامعہ اسلامیہ رضویہ کا ایدڑیس گوگل میپس سے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
Mother of Sir Naeem Qaiser passed away at February 5, 2012 early in morning 04:00 AM. It was Sunday, Kashmeer day and also was Eid Meelaad-ul-Nabi. She was buried near Shell Petrol Pump Shahdarah after her Funeral Prayer between 02:00 and 03:00 PM. She was a great and kind lady. May Allah keep her soul in rest and in peace. Aameen.
سر نعیم قیصر کی والدہ 5 فروری 2012 بمطابق 12 ربیع الاول 1433 صبح چار بجے اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔
جمعرات، 14 فروری، 2013
بدھ، 13 فروری، 2013
کتابِ زیست کےہر باب کے عنوان میں تم ہو...نعیم قیصر
کتابِ زیست کےہر باب کے عنوان میں تم ہو
ہے یہ تحریر سے ظاہر میرے وجدان میں تم ہو
اماوس ہے تیرا کاجل، جبیں ہے نور کا پرتو
چمن کی ہر کلی سے پھوٹتی مسکان میں تم ہو
کوئی اجڑا ہوا مندر، اٹی ہو گرد سے مورت
کچھ ایسے ہی میری جان اس دلِ ویران میں تم ہو
مجھے زندہ لیے پھرتا ہے یہ احساس کہ اب تک
تیری پہچان میں مَیں ہوں، میری پہچان میں تم ہو
میرے خوابو! اداسی ہے مری آنکھوں میں بعد ان کے
اگرچہ رت جگے مغوی ہیں، پر تاوان میں تم ہو
یہی کافی ہے بتلانا فقط اک دل ہے سینے میں
بہت ارمان ہیں دل میں، ہر ارمان میں تم ہو
تو کیا غم ہے جو حاوی ہو گیا ہے لشکر اعداء
تمہاری جیت ہے قیصر ابھی میدان میں تم ہو
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)