شرف ملت محسن اہل سنت علامہ مولانا مفتی محمد عبدالحکیم شرف قادری رحمۃ اللہ علیہ نے 13 اگست 1944 بمطابق 1364 ہجری کوہندوستان کے ضلع ہوشیار پور کے ایک گاؤں مرزاپور میں ایک دینی گھرانے میں صوفی نور بخش کے بیٹے مولانا اللہ دتہ صاحب کے گھر میں آنکھ کھولی۔ آپ نے ابتدائی تعلیم لاہور سے حاصل کی۔ وہاں شرف صاحب کو مولانا غلام الدین کی صحبت و شفقت میسر رہی۔ بعد ازاں لائل پور (فیصل آباد) جامعہ رضویہ میں داخلہ لیا۔ وہاں دیگر اساتذہ کرام کے ساتھ ساتھ مہتمم جامعہ محدث اعظم پاکستان مولانا سردار احمد قادری چشتی سے بھی فیض یاب ہوئے۔ آپ نے محدث اعظم رحمۃ اللہ علیہ سے منطق اور رسالہ صغریٰ میں کسب فیض کیا۔
مولانا محمد عبدالحکیم شرف قادری | |
---|---|
مکمل نام | محمد عبدالحکیم شرف قادری |
پیدائش | 13 اگست 1944 مرزاپور ضلع ہوشیار پور ہندوستان |
وفات | یکم ستمبر 2007 لاہور |
عہد | دور جدید |
علاقہ | لاہور |
مکتبہ فکر | اہلسنت والجماعت (بریلوی - حنفی) |
شعبہ عمل | قرآن، حدیث، فقہ، تاریخ،سیرت، عقیدہ،فتوی |
افکار و نظریات | اتحاد بین المسلین، نشر و اشاعت اسلام |
شہریت | پاکستانی |
تصانیف | نور نور چہرے ، تذکرہ اکابر اہل سنت ، اصول ترجمۂ قرآن کریم |
مؤثر شخصیات | ابو حنیفہ ، احمد رضا خان، محمد اقبال، مولانا محمد سردار احمد قادری |
متاثر شخصیات | مولانا محمد ارشد القادری ، مفتی محمد خان قادری |
وہاں آپ رحمۃ اللہ علیہ کے دیگر اساتذہ کرام میں مولانا حافظ احسان الحق ، مولانا سید منصور شاہ ، مولانا حاجی محمد حنیف، مولانا حاجی محمد امین اور مولانا محمد عبداللہ رحمھم اللہ علیھم اجمعین کے مبارک نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آپ نے جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور اور بندیال شریف سے علوم دینیہ میں مہارت حاصل کی۔ آپ کے اساتذہ میں مولانا سردار احمد قادری چشتی، مفتی عبدالقیوم ہزاروی، علامہ عطا محمد بندیالوی ،مولانا حافظ احسان الحق ، مولانا سید منصور شاہ ، مولانا حاجی محمد حنیف، مولانا حاجی محمد امین اور مولانا محمد عبداللہ کے اسماء قابل ذکر ہیں۔ قبلہ شرف قادری صاحب یکم ستمبر 2007 کو واصل حق ہوئے۔ دین اسلام کے لیے آپ کی بہت سی خدمات ہیں۔
قبلہ شیخ الحدیث علامہ محمد عبدالحکیم شرف قادری کے بارے میں اردو ویکیپیڈیا پر میں(عبدالرزاق قادری) نے ایک صفحہ تخلیق کیا۔ اس میں کچھ اس طرح کا مواد درج کیا۔
محمد عبدالحکیم شرف قادری
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شیخ الحدیث علامہ محمد عبدالحکیم شرف قادری رحمۃ اللہ علیہ ایک حنفی سنی عالم دین تھے۔
سلسلہ تعلیم
ابتدائی تعلیم لاہور سے حاصل کی۔ جامعہ رضویہ مظہرالاسلام لائل پور (فیصل آباد)، جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور ، اور بندیال شریف سے علوم دینیہ میں مہارت حاصل کی۔ آپ کے اساتذہ میں مولانا سردار احمد قادری چشتی، مفتی عبدالقیوم ہزاروی اور علامہ عطا محمد بندیالوی کے اسماء قابل ذکر ہیں۔
خدمات
آپ ایک طویل مدت تک جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور میں تدریس کے فرئض سر انجام دیتے رہے۔ آخر عمر میں چند سال تک مفتی محمد خان قادری کے جامعہ اسلامیہ لاہور کی سرپرستی بھی فرمائی۔ دین اسلام کے لیے آپ کی بہت سی خدمات ہیں۔
تصانیف
آپ نے ایک کثیر تعداد میں کتب لکھیں۔ اور قرآن مجید کا ترجمہ بھی کیا۔
تلمیذ
مزار
آپ کا مزار لالہ زار فیز ٹو لاہور میں ہے۔
حوالہ جات[ترمیم]
بیرونی روابط[ترمیم]
- نور نور چہرے از شرف قادری
- Shaikh-ul-Hadith Hazrat Allama Muhammad Abdul Hakeem Sharaf Qadri (رحمة الله عليه)
- نام کتاب: ذاتِ مصطفیٰ کا وسیلہ شرک نہیں مصنّف: شیخ الحدیث علامہ عبدالحکیم شرف قادری - See more at:http://bookslibrary.net/details.php?book_id=704&book=zaat-e-mustafa-ka-waseela-shirk-nahi#sthash.VzScyhcI.dpuf
- نام کتاب: شفاعتِ مصطفیٰ ﷺ مصنّف: شیخ الحدیث علامہ عبدالحکیم شرف قادری - See more at:http://bookslibrary.net/details.php?book_id=592&book=shafaat-e-mustafa#sthash.GUYSFpjD.dpuf
- نام کتاب: خواب میں دیدارِ مصطفیٰ ﷺ مصنّف: شیخ الحدیث علامہ عبدالحکیم شرف قادری ڈاکٹر عیسیٰ بن عبداللہ مانع الحمیری کی تصنیف کا ترجمہ، خواب میں دیدارِ مصطفیٰ ﷺکی بہاریں قیامت تک جاری ہیں - See more at:http://bookslibrary.net/details.php?book_id=368&book=khwab-mein-didar-e-mustafa#sthash.mmSEDEGf.dpuf
- نام کتاب: اسلامی عقائد مصنّف: شیخ الحدیث علامہ عبدالحکیم شرف قادری - See more at:http://bookslibrary.net/details.php?book_id=306&book=islami-aqaid#sthash.j1ornJjS.dpuf
- نام کتاب: البریلویۃ کا تحقیقی اور تنقیدی جائزہ مصنّف: شیخ الحدیث علامہ عبدالحکیم شرف قادری احسان الٰہی ظہیر کی جھوٹ اور بددیانتی سے لبریز بدنامِ زمانہ کتاب البریلویۃ کا تحقیقی اور تنقیدی جائزہ - See more at:http://bookslibrary.net/details.php?book_id=177&book=al-barelviat--ka-tahqeeqi-aur-tanqeedi-jaiza#sthash.fo5zuxkv.dpuf
- نام کتاب: اندھیرے سے اجالے کی طرف مصنّف: شیخ الحدیث علامہ عبدالحکیم شرف قادری - See more at:http://bookslibrary.net/details.php?book_id=85&book=andheray-say-ujaley-ki-taraf#sthash.Q90cdgTe.dpuf
- نام کتاب: عقائدونظریات مصنّف: شیخ الحدیث علامہ عبدالحکیم شرف قادری - See more at:http://bookslibrary.net/details.php?book_id=47&book=aqaid-o-nazriyat#sthash.J67l0kfx.dpuf
ان کے ایک شاگرد مفتی اعظم پاکستان علامہ مولانا محمد ارشد القادری نے ان کی وفات پر ایک تحریر لکھی جس کا لنک مندرجہ ذیل ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں