محترمی و مکرمی جناب۔۔۔۔۔۔۔۔ السلام علیکم
یہ ایک اٹل حقیقت ہے اس سے سرمُو بھی انحراف نہیں کیا جا سکتا ، دین کا کام کرنا ہر دور میں مشکل ہی رہا ہے ،اس کا اندازہ اس سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے، سرور دو عالم نور مجسم حضرت محمدرسول اللہ ﷺ نے جب تبلیغ کے کام کا آ غاز فرمایا تو سخت مشکلات پیش آئیں چونکہ ان کا تعلق با لواسطہ رب تعالیٰ سے ہے۔ اس اعتبار سے آپ ﷺ ایمان کی جان ہیں ۔ ان ﷺ کی ذاتِ والا صفات پر اعتماد کا نام ایمان ہے ۔ بہر حال اب جو زمانہ گزر رہا ہے وہ یقینا پُر آشوب ہے۔ اس میں دین کی نصرت اس کی تبلیغ اور ترویج و اشاعت ، امت مسلمہ کو وحدت کی طرف بلا نا اور اہلِ ایمان کو ان کی شان ومنزلت سے آگاہ کرنااور پھر ان کی تربیت کر کے ان کو میدان عمل میں اگرچہ ناممکن تو نہیں مگر مشکل ضرور ہے۔ ظاہر جب بھی کسی کو دعوت دی جائے تو پہلے ایک مرکز ہونا چاہیے جہاں لوگوں کو بلایا جائے ۔ جہاں ان کی تربیت کی جائے۔اس طرح تربیتی کام کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ ہم ایسا ادارہ قائم کریں۔ جو تربیت یافتہ افراد کو تیار کر کے قوم میں کام کرنے اور ان کی تربیت کرنے پر مامور کیا جائے۔اس کے لیے ہم نے جامعہ اسلامیہ رضویہ (مرکز تعلیم و تربیت رجسٹرڈ) کی بنیا رکھ کر اس پر تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا ہوا ہے اور اب اس کو منزل مقصود تک پہنچانے کیلیے ضروری ہے کہ ہم اہل درد حضرات کو اس کی نصرت کی طرف متوجہ کریں ۔ حالات کا تقاضہ یہ ہے کہ ہماری نوجوان نسل جب تک دونوں طرح کے علوم یعنی علوم دینیہ اور علوم جدیدہ (کمپیوٹر سائنس) سے آراستہ نہ ہو گی تو دنیا کی دوسری اقوام کا مقابلہ نہیں کر سکتی ۔ ہم ان شاء اللہ اس ادارے کو دونوں علوم کا حسین امتزاج بنائیں گے۔اس طرح امت مسلمہ کی خدمت کا فریضہ سر انجام دیا جائے گا۔یہ پمفلٹ پڑھ کر آپ خود بھی اور اپنے احباب کو بھی اس کی نصرت کی طرف راغب کریں ۔ آج ہی سے کام کا آغاز کردیا جائے۔اللہ تعالیٰ اپنے محبوب ﷺ کے تصدق میں ہماری مدد فرمائے گا۔ والسلام محمد ارشد القادری نوٹ:۔ چیک ، ڈرافٹ اور نقدی کی صورت میں نیشنل بنک آف پاکستان برانچ داتا دربار ۔ اکاؤنٹ ۔ -1538-2 ٹائٹل: جامعہ اسلامیہ رضویہ (مرکز تعلیم و تربیت) رجسٹرڈ جامعہ کا پتہ: ۔ جامعہ اسلامیہ رضویہ (مرکز تعلیم و تربیت) رجسٹرڈ شاہ خالد ٹاؤن، رچنا ٹاؤن شیخ ہسپتال سٹاپ،جی ٹی روڈ (مریدکے روڈ) لاہور /