جمعہ، 5 جنوری، 2018

ای لرننگ ہولی قرآن کو چھ سال مکمل ہو گئے

دسمبر 2011ء کو میری پہلی ملاقات محمود صاحب کے ساتھ ہوئی تب وہ اس ادارے کو لانچ کرنے کا سوچ رہے ان کے زیرِ اہتمام ایک کال سینٹر چند سال پہلے سے کام کر رہا تھا جس کے ذریعے وہ دوسرے ممالک میں بزنس ٹو بزنس خدمات فراہم کر رہے تھے، میں نے اپنی ملاقات میں آن لائن قرآن ٹیچنگ کے حوالے سے اپنا تجربہ اور معلومات کا تبادلہ کیا تو انہوں نے مجھے کال بیک کا کہہ دیا چند روز بعد کال آئی اور مجھے بتایا گیا کہ ویب سائٹ کا نام رکھ لیا گیا ہے اور اس کی ڈومین مل گئی ہے
پھر وہاں میری ڈیوٹی ٹائمنگ اور تنخواہ وغیرہ کا فیصلہ طے کیا گیا نو جنوری 2012ء سے میں نے کام کا آغاز کیا اور ویب سائٹ کے صفحات کا مطالعہ کرکے چند لفظی غلطیوں کی طرف اشارہ کر دیا اور مطلوبہ فائلز کے متعلق مطلع کر دیا پھر آہستہ آہستہ کام چل نکلا اور کال سینٹر کی ٹیم نے کالنگ کا آغاز کیا یو ایس اے اور کینیڈا کے لئے پاکستانی سحری کے وقت کالز کی جاتیں مارچ سے ہم نے صبح کے وقت سے آسٹریلیا میں خدمات کا آغاز کر دیا پھر تب سے آج تک کئی طلباء نے یہاں سے قرآن پاک کی تعلیم حاصل کی اس دوران میں ادارے نے کئی رنگ دیکھے کبھی کالنگ ٹیم کے افراد بڑھ گئے تو کبھی اساتذہ کی طلب بڑھ گئی کبھی طلباء کی ضرورت پیش آجاتی تاہم دو سال بعد یہ ادارہ میرے ہاتھوں میں دے دیا گیا اور 2014ء کے ماہِ جنوری سے تقریباً میں ہی اس کی تمام ذمہ داریاں نبھا رہا ہوں آج الحمدللہ! مجھے اس ادارے ”ای لرننگ ہولی قرآن“ کے ساتھ وابستگی اختیار کیے چھ برس مکمل ہونے والے ہیں اور اس ادارے کی بھی چھٹی سالگرہ آن پہنچی ہے۔ ثم الحمدللہ
فقط: عبدالرزاق

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں