بدھ، 15 نومبر، 2017

کیلیفورنیا کی شوٹنگ کے دوران 5 افراد ہلاک

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ کے دوران حملہ آور سمیت پانچ افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق 14 نومبر منگل کے روز اسلحہ بردار قاتل نے سکول میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن اسے تالا لگا ہوا تھا اسی دوران پولیس نے حملہ آور کو بے دردی سے گولی مار کر ہلاک کردیا تاہم اس کے حملے کا محرک واضح نہیں تھا۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور نے بے ترتیبی سے لوگوں پر فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں چار لوگ ہلاک اور دس زخمی ہوئے پولیس کے بیان کے مطابق اِس حملے کی زد میں بہت سے لوگ آ سکتے تھے لیکن سکول کی انتظامیہ نے بروقت عمارت کو محفوظ بنانے کے لیے تالا لگا کر طلباء کو کسی بڑے جانی نقصان بچا لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کے پاس ایک جیکٹ میں کئی اضافی میگزین گولیوں سے بھرے ہوئے تھے لیکن اُسے سکول کے واقعے میں صرف چھ منٹ شوٹنگ کا موقع ملا پھر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے ہلاک کر دیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں