الجھا ہے پاؤں یار کا زلف دراز میں مفتی اعظم پاکستان علامہ مولانا محمد ارشد القادری کی تصنیف ہے۔ اس پر سنڈے میگزین نوائے وقت میں تبصرہ ”بقلم جناب انور سدید“ 9 اگست 2009ء کو شائع ہوا
”زیر نظر کتاب الجھا ہے پاؤں یار کا زلف دراز میں، علامہ محمد ارشد القادری شارح ترمذی کی تصنیف ہے۔ جو اولڈ راوین ہیں آپ سچے عاشق رسول ہیں ایک طرف دروس قرآن وحدیث سے ایمان کو جلا بخش رہے ہیں دوسری طرف اپنی تقاریر سے نوجوان نسل کی تربیت بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ مصنف رقمطراز ہیں کہ سب ملکر امت کی وحدت کے لئے جدوجہد کریں تا کہ اس امت کو پھر عظمت رفتہ میسر آئے۔ زیر نظر کتاب میں علامہ محمد ارشد القادری مختلف عنوانات کے تحت فکر انگیز تحریر ان کے محقق ہونے کی دلیل ہے۔ 240 صفحات پر مشتمل کتاب مرکز تعلیم و تربیت اسلامی عزیز ٹاؤن مین بازار رچنا ٹاؤن شاہدرہ لاہور نے شائع کی۔“
یہ جناب انور سدید کا تبصرہ تھا۔
میں نے اس کتاب میں سے ایک اقتباس ”کیا سید احمد شہید مشرک تھے؟“ ایک عرصہ قبل پیش کیا تھا۔ جس پر کچھ احباب نے برہمی کا اظہار بھی کیا اور اردو محفل فورم جس کا کوئی مذہب نہیں اس کے ایک منتظم نے اسے حذف بھی کردیا حالانکہ اس کا عنوان تب یہ نہ تھا۔ یہ اس وقت مسلمانوں کو مشرک کہنے کے الزام میں جوابی طور پر ایک حوالہ دیا گیا تھا لیکن اردو محفل فورم پر اسلام کے خلاف سب کچھ برداشت کیا جاتا ہے جبکہ الٹ اس کے نہیں۔ بعد ازاں میں نے اپنے بلاگ پر اور دیگر سائٹس پر بھی پیسٹ کیا۔
Allama Arshad-ul-Qadri's Book Written In Urdu Name: "Uljha Hai Paoon Yar Ka Zulf-e-Daraaz Mein" , Read yourself and tell others to read also. Categories : Book's Language: Urdu - See more at: http://books.nafseislam.com/details.php?book_id=2482&book=uljha-hai-paoon-yar-ka-zulf-e-daraaz-mein#sthash.FYGRt3dY.dpuf