جمعرات، 5 جولائی، 2012

تعلیم و تربیت اسلامی پاکستان

دور حاضر میں امت مسلمہ باہمی انتشار کا شکار نظر آتی ہے۔ جیسا کہ اقبال نے کہا تھا۔
یوں تو سید بھی ہو، مرزا بھی ہو افغان بھی ہو
تم سبھی کچھ ہو بتاؤ تو مسلمان بھی ہو؟
اب وحدت اور اتحاد کی ضروروت ہے، مفتی اعظم پاکستان علامہ مولانا محمد ارشد القادری نے اس سلسلے میں ایک اسلامی تحریک تعلیم و تربیت اسلامی پاکستان اٹھانے کا عزم کیا ہے اس کا صدر دفتر لاہور سے مرید کے براستہ جی ٹی روڈ جاتے ہوئے شیخ ہسپتال سٹاپ سے مغرب کی طرف واقع ہے اس کا نام جامعہ اسلامیہ رضویہ، رچنا ٹاؤن ہے اس تحریک کا مقصد دنیا کے تمام مسلمانوں کے درمیان وحدت قائم کرنا، ان کے درمیان باہمی خدمت کا جذبہ پیدا کرنا اور امت مسلمہ میں استحکام پیدا کرنا ہے تعلیم و تربیت اسلامی پاکستان کا منشور ہے۔
1: وحدتِ امت
2: خدمتِ امت
3: استحکامِ امت
مفتی اعظم پاکستان علامہ مولانا محمد ارشد القادری انتہائی دانشورانہ شخصیت کے مالک ہیں ان کی اسلامک اسٹڈیز، اور تاریخ پر گرفت ہے انہوں نے ہزاروں کی تعداد میں مختلف اسلامی موضوعات کے بارے میں خطبات دئیے ہیں وہ 1990 سے داتا دربار لاہور پاکستان کی مسجد میں لوگوں کے سوالات کے جوابات دے رہے ہیں وہاں آپ سے ایک لاکھ سے زیادہ سوالات سے پوچھے گئے اور قرآن اور سنت کی روشنی میں ان سوالات کے جوابات دیے جا چکے ہیں مفتی اعظم پاکستان علامہ مولانا محمدارشدالقادری کے چند بیانات اور سوال و جواب کی نشستوں کی ریکارڈنگ کے تھوڑے سے کلپس یو ٹیوب پر موجود ہیں۔ آؤ ایک بار پھر آقاکریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی محبت پر آپس میں متحد ہو جائیں اور تعلیم و تربیت اسلامی کا حصہ بن کر اپنا کردار اد کریں ہر جمعرات کی شام یعنی شب جمعہ کو جامعہ اسلامیہ رضویہ میں بعد از نماز مغرب ’’حلقہء ذکر و بیان‘‘ ہوتا ہے۔ ہر شمسی ماہ کی دوسری اتوار کو صبح دس بجے تا بعد از ظہر ماہانہ روحانی تربیتی اجتماع ہوتا ہے، تمام مسلمان بھائیوں کو دعوت شمولیت ہے